تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی
Jan ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۷:۲۲ Asia/Tehran
تیل کی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر گر گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بدھ کے روز بعض بڑی تیل کمپنیوں کے ادغام کی اطلاعات اور اس کے لئے ان کے کچھ یونٹس بند کئے جانے کے امکانات کے باعث تیل کی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی آ گئی ہے۔
سنگاپور مرکنٹائل ایکسچینج میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی مارچ کے لئے سپلائی انسٹھ سینٹ کی کمی کے ساتھ تیس اعشاریہ آٹھ چھے ڈالر فی بیرل اور برنٹ نارتھ سی کی مارچ کے لئے سپلائی تینتالیس سینٹ کی کمی کے ساتھ اکتّیس اعشاریہ تین سات ڈالر فی بیرل میں طے پائی۔ اس سے قبل منگل کو خام تیل کی قیمتوں میں چار فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔