ایشیائی بازار حصص میں زبردست تیزی
ایشیائی بازار حصص میں جمعے کے روز زبردست تیزی کامشاہدہ کیا گیا۔
سحر عالمی نیٹ ورک کی کامرس ڈیسک کے مطابق ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں سب سے زیادہ تیزی رہی اور انڈیکس میں دو اعشاریہ آٹھ نو فی صد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج میں جمعے کے روز انڈیکس کی شرح چار سو چھہتر اعشاریہ آٹھ پانچ پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سترہ ہزار پانچ سو اٹھارہ اعشاریہ تین ایک پوائنٹس پر پہنچ گئی۔
ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں بھی مجموعی طور پر دو اعشاریہ دو آٹھ فی صد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ہانگ سانگ انڈیکس ،چارسو اڑتیس اعشاریہ تین ایک پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ انیس ہزار چھے سو چونتیس اعشاریہ ایک چار پوائنٹس پرپہنچ گیا۔
آسٹریلیا کی اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبارکے آغاز میں تیزی رہی اور سڈنی اسٹاک میں ایس اینڈ پی کے حصص میں اٹھائس اعشاریہ تین چھے پوائنٹس کا اضافہ ہوا ۔ جنوبی کوریا میں کیپسی کے حصص میں ستائیس فی صد جبکہ چین میں شنگھائی کمپوزٹ کے حصص میں تین اعشاریہ سات تین فی صد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔