سعودی کرنسی کی قدر میں زبردست کمی کا امکان
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i210679-سعودی_کرنسی_کی_قدر_میں_زبردست_کمی_کا_امکان
ڈالر اور یورو کے مقابلے میں سعودی کرنسی کی قیمت میں زبردست کمی کا امکان ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • سعودی کرنسی کی قدر میں زبردست کمی کا امکان

ڈالر اور یورو کے مقابلے میں سعودی کرنسی کی قیمت میں زبردست کمی کا امکان ہے۔

فرانسیسی مالیاتی ادارے سوسائٹی جنرل نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مستقبل قریب میں ڈالر اور یورو کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر میں پچیس فی صد تک کمی کا امکان ہے ۔ سوسائٹی جنرل کے مطابق اگر خام تیل کی قیمتیں رواں سال کے دوران اپنی سطح پر باقی رہتی ہیں تو سعودی کرنسی کی قدر میں چالیس فی صدتک کمی ہوسکتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی معیشت جو ڈالر پر بے حد انحصار رکھتی ہے اس سے بری طرح متاثر ہو گی بالخصوص مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو سکتا ہے۔ سوسائٹی جنرل کے مطابق سعودی عربین مانیٹری ایجنسی اور سنٹرل بینک نے بھی اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ ڈالر اور یورو کے مقابلے میں سعودی کرنسی کی قدر میں کمی کا امکان ہے۔ مذکورہ اداروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ریال کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں سہارا دئیے رکھنے کے لئے کچھ ایسے اقدامات کر رکھے ہیں جن سے ڈالر کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر میں تین ریال اور پچھترفلس سے زیادہ کمی واقع نہ ہو۔