عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں معمولی اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i214171-عالمی_منڈی_میں_خام_تیل_کی_قیمت_میں_معمولی_اضافہ
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۱, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۴ Asia/Tehran
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں معمولی اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

منگل کے روز امریکی تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت تین سینٹ کے اضافے کے ساتھ تینتس ڈالر، اٹھہتر سینٹ فی بیرل ہوگئی۔

برطانوی تیل کی قیمت میں بھی دو سینٹ کا اضافہ ہوا۔ نارتھ سی برینٹ آئل کے سودے چھیتس ڈالر، پچپن سینٹ فی بیرل میں طے ہوئے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی جانب سے تیل کی پیداوار میں اضافہ نہ کرنے اور چین کی نئی اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے تیل کی قیمت میں استحکام پیدا ہوگا۔