عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں معمولی اضافہ
Mar ۰۱, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۴ Asia/Tehran
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔
منگل کے روز امریکی تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت تین سینٹ کے اضافے کے ساتھ تینتس ڈالر، اٹھہتر سینٹ فی بیرل ہوگئی۔
برطانوی تیل کی قیمت میں بھی دو سینٹ کا اضافہ ہوا۔ نارتھ سی برینٹ آئل کے سودے چھیتس ڈالر، پچپن سینٹ فی بیرل میں طے ہوئے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی جانب سے تیل کی پیداوار میں اضافہ نہ کرنے اور چین کی نئی اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے تیل کی قیمت میں استحکام پیدا ہوگا۔