ایران، عرا ق کو گیس کی فراہمی کے لیے تیار
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i216073-ایران_عرا_ق_کو_گیس_کی_فراہمی_کے_لیے_تیار
ایران بردار اور ہمسایہ ملک عراق کو گیس کی برآمد کا سلسلہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۱:۵۶ Asia/Tehran
  • ایران، عرا ق کو گیس کی فراہمی کے لیے تیار

ایران بردار اور ہمسایہ ملک عراق کو گیس کی برآمد کا سلسلہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

ایران کی نیشنل گیس کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر حمید رضا عراقی نے کہا ہے کہ ، عراق کو گیس کی فراہمی کے لیے ضروری انفراسٹریکچر پہلے ہی تیار کیا جا چکا ہے اور ہم حکومت عراق کے اعلان آمادگی کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی عراقی حکومت اپنی آمادگی ظاہر کرے گی ، ایران گیس کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دے گا۔

حمید رضا عراقی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت ایران روزانہ پچیس ملین مکعب میٹر گیس عراق کو فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ شروع میں عراق کو چار ملین معکب میٹر گیس فراہم کی جائے گی جسے بتدریج، بڑھا کر پچیس ملین مکعب میٹر یومیہ تک پہنچا دیا جائے گا۔

ایران کی قومی گیس کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ موسم گرما میں عراق کے لیے گیس کی فراہمی میں یومیہ دس ملین معکب میٹر اضافے کا بھی امکان پایا جاتا ہے۔