ایران اور جنوبی کوریا میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کا معاہدہ
May ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۳:۳۸ Asia/Tehran
ایران اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر بجلی سے چلنے والی گاڑیاں تیار کریں گے۔
ایران اور جنوبی کوریا کے درمیان طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت ایل جی کی ایک ذیلی کمپنی بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی تیاری اور اس کے لیے ضروری انفرااسٹریکچر کے لئے ایران کے ساتھ تعاون کرے گی۔ اس معاہدے کے تحت فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سن دوہزا تیئیس تک بجلی سے چلنے والی تقریبا ساٹھ ہزار گاڑیاں تیار کرکے مارکیٹ میں بھیج دی جائیں۔
جنوبی کوریا کی صدر پارک گئون کے حالیہ دورہ تہران میں ایران اور جنوبی کوریا نے باہمی تجارتی لین دین کا حجم چھے ارب سے بڑھا کر اٹھارہ ارب تک لے جانے پر اتفاق کیا تھا۔
ایران اور جنوبی کوریا نے پینتالیس ارب ڈالر مالیت کے ساٹھ معاہدوں اور سمجھوں پر دستخط بھی کیے ہیں۔