ایران کے خام تیل کی پیداوار اور قیمت میں اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i234748-ایران_کے_خام_تیل_کی_پیداوار_اور_قیمت_میں_اضافہ
ایران کے خام تیل کی قیمت چوبیس جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں 79 سینٹ کے اضافے کے ساتھ بڑھ کر 46 ڈالر 31 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۳, ۲۰۱۶ ۰۳:۲۴ Asia/Tehran
  • ایران کے خام تیل کی پیداوار اور قیمت میں اضافہ

ایران کے خام تیل کی قیمت چوبیس جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں 79 سینٹ کے اضافے کے ساتھ بڑھ کر 46 ڈالر 31 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اوپیک نے ہفتے کے روز اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حالیہ دنوں کے دوران ایران کے خام تیل کی قیمت اوسطا 46 ڈالر 31 سینٹ رہی ہے جو دو ہزار سولہ میں سب سے زیادہ قیمت ہے۔ ایرانی تیل کی قمیت میں یہ اضافہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے کہ جب گزشتہ سال کے دوران ایران کے تیل کی اوسط قیمت 34 ڈالر 5 سینٹ تھی۔

درایں اثنا ایران کی وزارت پیٹرولیم نے اعلان کیا ہے کہ ایران اس وقت روزانہ اوسطا اکیس لاکھ بیرل خام تیل برآمد کر رہا ہے جو گزشتہ تین سال کے دوران سب سے زیادہ پیداوار ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد اور یورپ کو ایران کے تیل کی برآمد کے نئے دور کے آغاز کے بعد ایران یورپ کو روزانہ چھے لاکھ بیرل تیل برآمد کر رہا ہے۔

یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب ایشیائی ممالک کو ایران کا خام تیل اب بھی سب سے زیادہ برآمد کیا جا رہا ہے۔