ڈی ایٹ کے ترجیحی تجارت کے معاہدے پر عمل درآمد شروع
ایران کے تجارتی ترقی کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ ایران، ملیشیا، پاکستان، نائیجیریا، ترکی اور انڈونیشیا کے درمیان ڈی ایٹ گروپ کے ترجیحی تجارت کے معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ترقی پذیر اسلامی ملکوں کی گروپ ڈی ایٹ کے وزرائے تجارت کے دوسرے اجلاس میں ہونے والے معاہدے کے مطابق طے پایا تھا کہ اس معاہدے پر ایران، ملیشیا، پاکستان، نائیجیریا، ترکی اور انڈونیشیا کے درمیان یکم جولائی دو ہزار سولہ سے عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔
گروپ ڈی ایٹ کا دو روزہ اجلاس فروری دو ہزار سولہ میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا۔ اس کا پہلا اجلاس پندرہ جون انیس سو ستانوے کو ترکی کے شہر استنبول میں منعقد ہوا تھا۔
ڈی ایٹ گروپ میں ایران، پاکستان، ترکی، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ملیشیا، مصر اور نائیجیریا شامل ہیں۔