توانائی کے شعبے میں ایران اور فرانس کا تعاون
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i236239-توانائی_کے_شعبے_میں_ایران_اور_فرانس_کا_تعاون
ایران کے آئل انڈسٹری ریسرچ سینٹر اور فرانس کے آئی ایف پی نامی انٹرنیشنل گروپ نے تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۶:۴۶ Asia/Tehran
  •  توانائی کے شعبے میں ایران اور فرانس کا تعاون

ایران کے آئل انڈسٹری ریسرچ سینٹر اور فرانس کے آئی ایف پی نامی انٹرنیشنل گروپ نے تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔

توانائی کے شعبے میں تعاون کے اس معاہدے پر پیر کے روز تہران میں ایک تقریب کے دوران دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر آئل انڈسٹری ریسرچ سینٹر کے سربراہ کاتوزیاں اور تہران میں آئی ایف پی گروپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر دیدار حسین بھی موجود تھے۔

اس سمجھوتے میں آٹھ معاملات میں تعاون کی جانب اشارہ کیا گیا ہے جن میں اپ اسٹریم ، ڈاؤن اسٹریم انڈسٹری نیز توانائی اور ماحولیات وغیرہ شامل ہیں۔

دونوں ادارے تربیتی معاملات میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون کریں گے۔

آئی ایف پی کا شمار فرانس کے معتبر تحقیقاتی اداروں میں ہوتا ہے جو آئل اینڈ گیس کے شعبے سے منسلک ہے۔ یہ ادارہ ساٹھ برس سے کام کر رہا ہے اور مختلف تحقیقاتی منصوبوں پر عملدرآمد کر چکا ہے۔