ایران کی اسٹیل کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i240409-ایران_کی_اسٹیل_کی_برآمدات_میں_ریکارڈ_اضافہ
اسلامی جمہوریہ ایران نے رواں سال اپریل سے جون کے اختتام تک ایک ملین ٹن سے زیادہ کا اسٹیل برآمد کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۶:۳۲ Asia/Tehran
  • ایران کی اسٹیل کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

اسلامی جمہوریہ ایران نے رواں سال اپریل سے جون کے اختتام تک ایک ملین ٹن سے زیادہ کا اسٹیل برآمد کیا ہے۔

یہ بات ایران کے سیکریٹری تجارت مہدی کرباسیان نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال اپریل سے جون کے اختتام تک ایک ملین ٹن سے زیادہ کا اسٹیل برآمد کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران سے سن دو ہزار پندرہ کے دوران دنیا بھر میں چار ملین ٹن سے زیادہ کا اسٹیل برآمد کیا گیا جو ایک ریکارڈ ہے۔ سیکریٹری تجارت نے کہا کہ ایران نے سن دو ہزار پچیس تک اسٹیل کی پیداوار کو پچپن ملین ٹن تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خام لوہے کے وافر ذخائر، قدرتی گیس اور ماہر افرادی قوت کے پیش نظر ایران، اسٹیل کی صنعت میں کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔