ایران کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i240796-ایران_کے_زرمبادلہ_کے_ذخائر_میں_اضافہ
ایران کے زر مبادلہ کے ذخائر، سو ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۶:۴۹ Asia/Tehran
  • ایران کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

ایران کے زر مبادلہ کے ذخائر، سو ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔

ایران کے ایکسپورٹ گارنٹی فنڈ کے چیئر مین سید کمال سید علی نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں ہے کہ ایران کے زرمبادلہ کے ذخائر، سو ارب ڈالر سے زیادہ ہیں اور ایران کا رسک ریٹ کم ہو گیا ہے۔ سید کمال سید علی نے مزید کہا کہ ایران کی اقتصادی توانائی، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور ادائیگیوں کے شاندار ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے یورپی اقتصادی تعاون تنظیم نے ایران کے رسک ریٹ میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ایران کے ایکسپورٹ گارنٹی فنڈ کے چیئر مین نے کہا کہ ان کا ادارہ، برآمد کنندگان کے لئے چار اقسام کی نئی ضمانت نامے جاری کرنے کا اردہ رکھتا ہے جن میں عارضی کسٹم انٹری پر گارنٹی، زرمبادلہ کے اتار چڑھاؤ کی صورت میں رسک کوریج، خاص منصوبوں کے لئے ضمانت ناموں کا اجرا اور انٹرنل کریڈیٹ بیمہ شامل ہیں۔