چین: پتھر کے کوئلے کی پیداوار میں کمی
چین نے پتھر کے کوئلے کی پیداوار میں کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق چین نے ملک کے معاشی نظام اور اقتصادی ڈھانچے میں اصلاحات کے پروگرام کے تحت رواں سال کے ابتدائی چھے مہینوں کے دوران پتھر کے کوئلے کی پیداور میں ایک سو اسی ملین ٹن کی کمی کردی ہے۔
گزشتہ سال چین میں پتھر کے کوئلے کی پیداوار پانچ ارب سات سو میلین ٹن تک پہنچ گئی تھی کہ جس میں سے ایک ارب سات ملین ٹن ضرورت سے زیادہ تھی۔ چین کے قومی ترقی اور اصلاحات سے متعلق کمیشن نے منگل کے روز اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ رواں سال کے ابتدائی چھے ماہ کے دوران اناسی فیصد کمی کردی گئی ہے جس سے کوئلے کی پیداوار ایک ارب چھے سو تیس ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے۔
پتھر کے کوئلے کی پیداوار میں کمی کے ساتھ شیئر مارکیٹ میں حصص کی قیمتوں میں گراوٹ کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔ چین میں پتھر کا کوئلہ ایندھن کی کمی پوری کرنے کا ایک بڑا ذریعہ تصور کیا جاتا ہے خاص طور پر موسم سرما میں گھروں اور دفاتر کوگرم رکھنے کے لئے پتھر کا کوئلے کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔