پاکستان: بیرونی قرضے تہتر ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i245686-پاکستان_بیرونی_قرضے_تہتر_ارب_ڈالر_کی_بلند_ترین_سطح_پر
پاکستان کے ذمہ بیرونی قرضے تہتر ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۷:۰۶ Asia/Tehran
  •  پاکستان: بیرونی قرضے تہتر ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر

پاکستان کے ذمہ بیرونی قرضے تہتر ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

پاکتسان کے اخباری ذرائع کے مطابق اقتصادی ترقی کے دعوؤں کے برعکس پاکستان کے ذمہ بیرونی قرضے تہتر ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ تین سال میں بیرونی قرضوں میں تقریبا بارہ ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق بیرونی قرضے 72 ارب 93 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ 2013 میں بیرونی قرضہ 60 ارب 90 کروڑ ڈالر تھا جس میں تقریبا 12 ارب ڈالر اضافہ ہو چکا ہے۔بیرونی قرضوں میں آئی ایم ایف کے 6 ارب ڈالر اور عالمی بانڈز کے اجرا سے حاصل کردہ  ساڑھے چار ارب ڈالر بھی شامل ہیں۔ جسارت آن لائن  کے مطابق اقتصادی ماہرین اس صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دے رہے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے مجموعی قرضے 22460 ارب روپے تک جا پہنچے ہیں۔ جس میں اندرونی قرضے 13623 ارب روپے ہیں۔