ماسکو میں صدرِ ایران اور امیرِ قطر کے درمیان ملاقات
Oct ۲۸, ۲۰۲۶ ۰۱:۲۹ Asia/Tehran
امیرِ قطر نے ماسکو میں صدرِ ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی ہے۔
سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ماسکو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے امیرِ قطر تمیم بن حمد آل ثانی کی ملاقات میں دوجانبہ سیاسی و اقتصادی روابط اور باہمی تعاون میں توسیع پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ماسکو میں گیس پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم جی ای سی ایف کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں اقتصادی و تجارتی روابط میں توسیع اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ گیس پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم جی ای سی ایف (GECF) کا سربراہی اجلاس ماسکو میں منعقد ہوا جس میں شرکت کے لئے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، ماسکو گئے تھے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس