ایران کی تیل کی برآمدات میں ریکارڈ توڑ اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i245860-ایران_کی_تیل_کی_برآمدات_میں_ریکارڈ_توڑ_اضافہ
ایران نے بیک وقت دس بحری جہازوں میں تیل بھر کر تیل کی برآمدات میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۳۱, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران کی تیل کی برآمدات میں ریکارڈ توڑ اضافہ

ایران نے بیک وقت دس بحری جہازوں میں تیل بھر کر تیل کی برآمدات میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

 ایران کی آئل ٹرمنل کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر سید پیروز موسوی نے کہا ہے کہ منگل کے روز خارک آئل ٹرمنل سے بیک وقت دس بحری جہازوں پر تقریبا بیانوے لاکھ بیرل تیل لوڈ کیا گیا ہے جو تیل کی برآمدات کے حوالے سے ایک نیا ریکارڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ غیر ملکی ماہرین کی مدد کے بغیر شپ ٹو شپ سسٹم کے تحت بھی ایک تیل بردار جہاز میں تیل بھرا گیا ہے۔ سید پیروز موسوی نے یہ بات زور دیکر کہی کہ خارک کی تیل جیٹیوں سے یومیہ نوے لاکھ بیرل سے زیادہ تیل بھرنے کی صلاحیت موجود ہے اور اس میں مزید اضافے کی کوشش کی جا رہی ہے۔