ایرانی تیل کی برآمدات میں پندرہ فیصد کا اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i248692-ایرانی_تیل_کی_برآمدات_میں_پندرہ_فیصد_کا_اضافہ
جولائی کے مقابلے میں اگست کے مہینے میں ایرانی تیل کی برآمدات میں پندرہ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۶:۱۹ Asia/Tehran
  • ایرانی تیل کی برآمدات میں پندرہ فیصد کا اضافہ

جولائی کے مقابلے میں اگست کے مہینے میں ایرانی تیل کی برآمدات میں پندرہ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اگست کے مہینے میں ایرانی تیل کی برآمدات پندرہ فی صد کے اضافے کے ساتھ بیس لاکھ بیرل روزانہ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ رواں سال جولائی میں ایرانی تیل کی برآمدات اٹھارہ لاکھ تیس ہزار بیرل یومیہ تھی۔ ہندوستان اور یورپی ممالک کی جانب سے ایرانی تیل کی طلب میں اضافے کو اس کی اہم وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ایران تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کا تیسرا بڑا ملک شمار ہوتا ہے۔ ایران نے پابندیوں کے خاتمے کے بعد اپنی تیل کی پیدوار میں دوگناہ اضافہ کیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایشیائی اور یورپی منڈیوں میں تیل کی کپھت کو دیکھتے ہوئے رواں ماہ کے دوران ایران کے تیل کی پیداوار اڑتیس لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ جائے گی۔