یورپ میں برطانیہ کی تیار کردہ گاڑیوں کی خریداری کا بائیکاٹ
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i251158-یورپ_میں_برطانیہ_کی_تیار_کردہ_گاڑیوں_کی_خریداری_کا_بائیکاٹ
برگزٹ کے بعد یورپی شہریوں نے برطانوی گاڑیوں کا بائیکاٹ شروع کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۱, ۲۰۱۶ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
  • یورپ میں برطانیہ کی تیار کردہ گاڑیوں کی خریداری کا بائیکاٹ

برگزٹ کے بعد یورپی شہریوں نے برطانوی گاڑیوں کا بائیکاٹ شروع کر دیا۔

برطانیہ کی سب سے بڑی کار کمپنی، جیگوار لینڈ روور کے مینیجنگ ڈائریکٹر رالف اسپٹ نے کہا ہے کہ ہمارے یورپی کلائنٹ نے برطانوی گاڑیوں کی خریداری ترک کر دی ہے۔ انہوں نے برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا کے نتائج کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ برگزٹ کے بعد سے برطانیہ میں بننے والی گاڑیوں کی فروخت کم ہو گئی ہے۔ رالف اسپٹ نے کہا کہ ہماری کمپنی کی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارے بعض یورپی کلائنٹ نے واضح طور پر برطانوی گاڑیوں کی خریداری میں کمی کا رجحان ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی سمجھوتے کے بغیر یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کے نتیجے میں کار سازی کی صنعت کو شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ ملٹی نیشنل کمپنی نیسان نے بھی برگزٹ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تشویش کے باعث برطانیہ میں نئی سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیا ہے۔