بجٹ خسارے پر قابو پانے کے لئے سعودی ویزہ فیس میں اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i251332-بجٹ_خسارے_پر_قابو_پانے_کے_لئے_سعودی_ویزہ_فیس_میں_اضافہ
سعودی عرب کی وزارتی کونسل نے حج اور عمرہ سمیت ہر قسم کے ویزہ کی فیس میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۳:۴۷ Asia/Tehran
  • بجٹ خسارے پر قابو پانے کے لئے سعودی ویزہ فیس میں اضافہ

سعودی عرب کی وزارتی کونسل نے حج اور عمرہ سمیت ہر قسم کے ویزہ کی فیس میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی واس کے مطابق دوسری بار حج یا عمرے کے لئے آنے والوں کو تین سو پچاس ڈالر فیس ادا کرنا ہو گی۔ سعودی عرب میں اقامت، ایگزیٹ ری انٹری ویزے اور ٹرانزٹ ویزے کی مد میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ویزہ فیسوں کی مد میں یہ اضافہ، سعودی عرب کی جانب سے مالی خسارے کی وجہ سے کیا جا رہا ہے جس میں تیل کی آمدنی میں کمی کے باعث اضافہ ہو رہا ہے۔ سعودی حکومت نے مالیاتی بحران پر قابو پانے کے لئے سرکاری کیلنڈر ہجری سے تبدیل کر کے عیسوی کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں سعودی عرب میں کام کرنے والا ہر ملازم سالانہ پندرہ دن کی تنخواہ سے محروم ہو جائے گا۔ سعودی عرب کی شاہی حکومت کی نااہلی اور شہزادوں کی عیاشیوں نیز تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی، دہشت گردوں کی مالی حمایت اور جنگ یمن کی وجہ سے سعودی عرب کو رواں عشرے کے سب سے بڑے بجٹ خسارے کا سامنا ہے۔