سترہ عالمی شپنگ کمپنیوں نے ایران میں سرگرمیاں شروع کر دیں
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i255490-سترہ_عالمی_شپنگ_کمپنیوں_نے_ایران_میں_سرگرمیاں_شروع_کر_دیں
عالمی شپنگ کمپنیوں نے ایران میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۱:۴۲ Asia/Tehran
  • سترہ عالمی شپنگ کمپنیوں نے ایران میں سرگرمیاں شروع کر دیں

عالمی شپنگ کمپنیوں نے ایران میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

ایران کی شہید رجائی پورٹ اینڈ کنٹینر لائنر اتھارٹی کے سربراہ تورج امیری نے نیوز ایجنسی ارنا کو بتایا ہے کہ اس وقت دنیا کی سترہ شپنگ کپمنیاں اس بندرگاہ سے تجارتی سامان لانے اور لے جانے کا کام کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید رجائی بندرگاہ پر کنٹینر لادنے اور اتارنے کے کام میں اٹھائیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں بتایا کہ مجموعی طور پر رواں سال کے دوران شہید رجائی بندر گاہ پر لادے اور اتارے گئے کنٹینروں کی تعدا اکیس لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

شہید رجائی پورٹ کنٹینر لائنر اتھارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں سے پہلے اس بندرگاہ سے سالانہ تیس لاکھ کنٹینر لائے اور لے جائے جاتے تھے۔تورج امیری نے کہا کہ شہید رجائی بندرہ گاہ پر جدید ترین کنٹینر لوڈنگ سسٹم نصب کر دیا گیا ہے جس کے بعد کنٹینر لادنے اور اتارنے کی سالانہ گنجائش پینتس لاکھ کنٹینر تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید رجائی بندرگاہ کے دو کنٹینر ٹرمنل اس وقت زیر تعمیر ہیں جن کے مکمل ہونے کے بعد ملک میں کنٹینر لادنے اور اتارنے کی گنجائش اسی لاکھ کنٹینر سالانہ ہو جائے گی۔