ایران اور بیلجیئم کے درمیان تعاون کے نو سمجھوتوں پر دستخط
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i255754-ایران_اور_بیلجیئم_کے_درمیان_تعاون_کے_نو_سمجھوتوں_پر_دستخط
ایران اور بیلجیئم نے اقتصادی تعاون کے نو سمجھوتوں دستخط کیے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۲:۱۲ Asia/Tehran
  • ایران اور بیلجیئم کے درمیان تعاون کے نو سمجھوتوں پر دستخط

ایران اور بیلجیئم نے اقتصادی تعاون کے نو سمجھوتوں دستخط کیے ہیں۔

ادارہ فروغ تجارت ایران اور بیلجیئم کی ایکسپورٹ اینڈ فائنانس ایجنسی کے درمیان ہونے والے ان سمجھوتوں پر تہران میں دستخط کیے گئے۔ اس سمجھوتوں کے تحت ایران اور بیلجیئم کی کمپنیاں سائنس و ٹیکنالوجی اور بنیادی تنصیبات کے شعبے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو فروغ دیں گی۔

ان سمجھوتوں میں ایران اور بیلجیئم کے درمیان سرمایہ کاری اور تعاون کے فروغ کا واضح میکینزم مقرر کردیا گیا ہے۔ ایران اور بیلیجیئم کے درمیان تجارتی وفود کا تبادلہ اور اقتصادی اور صنعتی تعاون بھی مذکورہ میکینزم کے تحت انجام پائے گا۔

ایران کے ادارہ فروغ تجارت کے سربراہ مجتبی خسروتاج نے سمجھوتوں پر دستخط کی تقریب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان سمجھوتوں کے نتیجے میں یورپی منڈیوں تک ایران کی رسائی کا راستہ ہموار ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ایران اور بیلجیئم کے درمیان تجارت کا حجم تقریبا دو سو ملین ڈالر ہے اور آئندہ پانچ ماہ کے دوران اس میں دوگنا اضافے کی توقع ہے۔