ایران سے زعفران سمیت جڑی بوٹیوں کی برآمدات میں اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i256609-ایران_سے_زعفران_سمیت_جڑی_بوٹیوں_کی_برآمدات_میں_اضافہ
ایران نے رواں سال کے دوران تین سو ملین ڈالر سے زیادہ کی جڑی بوٹیاں برآمد کی ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۷:۳۰ Asia/Tehran
  • ایران سے زعفران سمیت جڑی بوٹیوں کی برآمدات میں اضافہ

ایران نے رواں سال کے دوران تین سو ملین ڈالر سے زیادہ کی جڑی بوٹیاں برآمد کی ہیں۔

ایران کی وزارت زراعت کے ہربل میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر پیمان یوسفی آذر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ برآمد کی گئی جڑی بوٹیوں میں دو تہائی مقدار زعفران کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک تہائی مقدار میں گلاب کے پھول بھی برآمد کیے گئے ہیں جبکہ وافر مقدار میں دوسری جڑی بوٹیاں بھی بیروں ملک برآمد کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت یورپ کی ہربل میڈیسن کی بڑی مارکیٹ ہمارے پاس ہے جس کی مالیت ایک سو پچالیس ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ پیمان یوسفی آذر نے کہا کہ ایران بڑی مقدار میں ہربل چائے بھی یورپی ملکوں کو برآمد کر رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس وقت ایران سے جڑی بوٹیاں اور دوسری ہربل میڈیس درآمد کرنے والے ملکوں میں پاکستان، متحدہ عرب امارات، جرمنی، جاپان  اور چین سر فہرست ہیں۔اپنی متنوع آب ہوا کے باعث ایران میں ساڑھے سات ہزار قسم کے پھول پودے پیدا ہوتے ہیں جن میں سے ڈیڑھ ہزار کے قریب دواؤں میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ زعفران کو ایران کی نباتیاتی پیداوار کا تاج قرار دیا جاتا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں سالانہ دو سو دس ٹن زعفران پیدا ہوتا جس کا ستر فی صد دنیا بھر کو برآمد کیا جاتا ہے۔