امریکی انتخابات کا نتیجہ: عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں بھونچال
امریکا کے صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں ہیلری کلنٹن کی شکست نے عالمی مارکیٹس کو بھی ہلا کر رکھ دیا۔
یورپی اسٹاک ایکسچینج اسٹاکس یورپ،امریکی صدارتی انتخابات کا نتیجہ آتے ہی ایک اعشاریہ ایک فی صد گرگئی۔لندن لسٹڈ بینکس کے شیئرز اور ویلتھ مینیجرزمیں بھی شدید مندی کا رجحان رہا۔یورپ کے سب سے بڑے بینک ایچ ایس پی سی میں تجارت کا آغاز ہی دو اعشاریہ آٹھ فی صد کمی سے ہوا۔ سویڈن کی اسٹاک مارکیٹ بھی ٹرمپ کی فتح سے متاثر ہوئی۔ایشیائی تجارتی منڈیوں میں بھی ٹرمپ کی فتح کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت گرگئی اور اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی پیدا ہوگئی۔ جاپان میں اسٹاک ایکسچینج نیکی سو انڈیکس میں پانچ اعشاریہ چارفیصد کمی پر بند ہوا۔ہانگ کانگ، شنگھائی اور جنوبی ایشیا کی شیئر مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا۔ جنوبی کوریا اور آسٹریلیا کے بازار حصص میں بھی واضح گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای، سو انڈیکس میں نواسی پوائنٹس کی کمی ہوئی۔