تیل کی پیداواری سطح کم کرنے پر اتفاق
Nov ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۶:۳۴ Asia/Tehran
اوپیک کے ارکان نے تیل کی پیداوار کم کرنے کی تجویز سے اتفاق کرلیا ہے۔
اس تجویز کے مطابق اوپیک کے رکن ممالک تیل کی پیداوار سطح کم کرکے تین کروڑ پچـیس لاکھ بیرل کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔ویانا میں تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کے اجلاس میں، تیل کی پیداوار میں کمی سے متعلق الجزائر اجلاس کے فیصلے کی توثیق کی گئی۔ اٹھائیس ستمبر کو الجزائر میں ہونے والے اوپیک کے غیر معمولی اجلاس میں تیل کی پیداواری سطح کو تین کروڑ پچیس لاکھ سے تین کروڑ تیس لاکھ بیرل یومیہ تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔اجلاس میں رکن ملکوں کے پیداواری کوٹے کا بھی تعین کردیا گیا ہے تاہم اس کا اطلاق ایران، لیبیا اور الجزائر پر نہیں ہوگا۔