پائلٹوں کی ہڑتال،جرمن ایئر لائن کو کروڑوں کا نقصان
جرمن ایئر لائن کو پائلٹوں کے ہڑتال کے نتیجے میں دس کروڑ یورو کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
جرمن ایئر لائن لفتھانزا کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پائلٹوں کی ہڑتال کے نتیجے میں کمپنی کو چار ہزار پانچ سو پروازیں منسوخ کرنا پڑی ہیں جس کے نتیجے میں پانچ لاکھ سے زائد مسافر متاثر ہوئے۔
لفتھانزا کے بیان کے مطابق، پائلٹوں کی ہڑتال سے آسٹرین اور سوئیس ایئر جیسی کمپنیوں کو فائدہ پہنچا ہے جو جرمنی کی پروازوں کے لیے بڑے ہوائی جہاز استعمال کرتی ہیں۔
ادھر پائلٹوں کی تنظیم نے اعلان کیا کہ وہ لفتھانزا کے ساتھ تنخواہوں میں اضافے کے لیے مذاکرات پھر سے شروع کرنے والی ہے اور مذاکرات کے دوران ہڑتال کا سلسلہ بند کردیا جائے گا۔
لفتھانزا نے پائلٹوں کی تنخواہوں اور بونس میں ساڑھے چار فی صد کے قریب اضافے کی پیشکش کی ہے جس کا پائلٹوں کی تنطیم جائزہ لے رہی ہے۔ لفتھانزا کو سن دوہزار چودہ سے اب تک پندرہ مرتبہ پائلٹوں کی ہڑتال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔