ایران کے ساتھ ایئر بس کمپنی کا حتمی معاہدہ
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i263614-ایران_کے_ساتھ_ایئر_بس_کمپنی_کا_حتمی_معاہدہ
ایئربس کمپنی نے کہا ہے کہ ایرانی ہوائی کمپنی کو سو مسافر بردار طیارے فروخت کرنے کا معاملہ حتمی شکل اختیار کر گیا ہے اور ان طیاروں کو آئندہ چند مہینوں میں اس کے حوالے کر دیا جائے گا-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ ایئر بس کمپنی کا حتمی معاہدہ

ایئربس کمپنی نے کہا ہے کہ ایرانی ہوائی کمپنی کو سو مسافر بردار طیارے فروخت کرنے کا معاملہ حتمی شکل اختیار کر گیا ہے اور ان طیاروں کو آئندہ چند مہینوں میں اس کے حوالے کر دیا جائے گا-

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان طیاروں میں چھیالیس ایئربس اے تین سو بیس،  اڑتیس طیارے، اے تین سو تیس اور اسی طرح سولہ طیارے ایکس ڈبلیو بی، اے تین سو پچاس شامل ہیں- ایئربس کے سربراہ فابریس برجی نے جمعرات کو اس معاملے کو سنگ میل سے تعبیر کیا اور کہا کہ اس سے ایران ایئر بیڑے کی تجدید کے لئے راہ ہموار ہو گی-

ایئر بس کمپنی کے اعلان کے مطابق یہ طیارے ایران کے حوالے کئے جانے کا عمل، دو ہزار سترہ کے اوائل میں ہی شروع ہو جائے گا- ایئر بس کمپنی کے مطابق ایران کے ساتھ معاملے کے لئے امریکی حکومت میں "ادارہ برائے غیر ملکی اثاثوں کے کنٹرول" سے برآمدات کی اجازت لے لی گئی ہے-

امریکی ایئربس کمپنی چونکہ اپنے بعض پرزے امریکہ میں ہی بناتی ہے اس لئے اسے ایران کو طیاروں کی فروخت کے لئے امریکہ کی اجازت کی ضرورت ہے- واضح رہے کہ  اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اپنے دورہ فرانس میں ایئربس کمپنی کے ساتھ مسافر بردار طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کئے تھے-