ایران میں زعفران کی پیداوار کو محفوظ بنانے کا نیا طریقہ
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i268966-ایران_میں_زعفران_کی_پیداوار_کو_محفوظ_بنانے_کا_نیا_طریقہ
ایران کا پہلا زعفران بینک یا جدید ترین اسٹوریج، صوبہ خراسان رضوی کے شہر تربت حیدریہ میں قائم کر دیا گيا۔
(last modified 2025-08-10T10:38:06+00:00 )
Jan ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
  • ایران میں زعفران کی پیداوار کو محفوظ بنانے کا نیا طریقہ

ایران کا پہلا زعفران بینک یا جدید ترین اسٹوریج، صوبہ خراسان رضوی کے شہر تربت حیدریہ میں قائم کر دیا گيا۔

زعفران بینک کے قیام کا مقصد اس اہم ترین پیداوار کی کوالٹی اور معیار کو محفوظ اور اسے بہتر سے بہتر بنانا ہے۔

زعفران بینک یا اسٹوریج کے سربراہ غلام رضا کریمی کے مطابق اب تک زیادہ تر کاشت کاروں کی جانب سے زعفران کی پیداوار کو روائتی طریقے سے اپنے گھروں میں محفوظ رکھا جاتا تھا جس کے نتیجے میں ان کی کوالٹی میں فرق پڑ جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ زعفران بینک جدید سائنسی طریقے سے کام کرے گا جس کے نتیجے میں اس قیمتی قومی پیداوار کی کوالٹی محفوظ رہے گی۔

انہوں نے کہا زعفران کو مکمل تاریکی میں سات سے نو ڈگری سینٹی گریڈ میں محفوظ رکھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زعفران بینک، دنیا کے جدید ترین سیکورٹی سسٹم سے بھی آراستہ ہے اور مسلح افواج کے جوان، چوبیس گھنٹے اس کی نگرانی کر رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ صوبہ خراسان رضوی میں ایک لاکھ سترہ ہزار خاندان زعفران کی کاشت میں مشغول ہیں جس میں چودہ سے پندرہ ہزار صرف تربت حیدریہ شہر میں مقیم ہیں۔