تہران میں گھریلو وسائل کی نمائش کا آغاز
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i339024-تہران_میں_گھریلو_وسائل_کی_نمائش_کا_آغاز
دسیوں ایرانی و غیر ایرانی کمپنیوں کی شرکت سے تہران میں گھریلوں وسائل و سامان کی اٹھارہویں بین الاقوامی نمائش شروع ہو گئی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۵:۴۳ Asia/Tehran
  • تہران میں گھریلو وسائل کی نمائش کا آغاز

دسیوں ایرانی و غیر ایرانی کمپنیوں کی شرکت سے تہران میں گھریلوں وسائل و سامان کی اٹھارہویں بین الاقوامی نمائش شروع ہو گئی۔

ہمارے نمائندے کے مطابق تہران میں جاری اس نمائش میں درجنوں ایرانی کمپنیوں کے علاوہ چین، ترکی اور اٹلی سمیت مختلف ملکوں کی ترپن کمپنیوں کی جانب سے اپنی مصنوعات نمائش میں پیش کی جا رہی ہیں۔

 مختلف قسم فریج، کولر، واشنگ مشین، گیس کے چولہے، گیزر، گھر کو گرم کرنے والے وسائل، مختلف طرح کے برتن، مختلف قسم کے صوتی و تصویری آلات، پانی کے فلٹر اور گھریلوں سامان کی ضرورت کے پرزے، اس نمائش میں پیش کئے جا رہے ہیں۔

تہران میں اٹھارہویں بین الاقوامی یہ نمائش، پچّیس نومبر تک جاری رہے گی۔