ایران برقی کار چارجنگ اسٹیشن تیار کرنے والے ملکوں میں شامل
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i349512-ایران_برقی_کار_چارجنگ_اسٹیشن_تیار_کرنے_والے_ملکوں_میں_شامل
ایران میں برقی گاڑیوں کے لیے مقامی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کیا جانے والا پہلا چارجنگ اسٹیشن قائم کردیا گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۶:۴۱ Asia/Tehran
  • ایران برقی کار چارجنگ اسٹیشن تیار کرنے والے ملکوں میں شامل

ایران میں برقی گاڑیوں کے لیے مقامی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کیا جانے والا پہلا چارجنگ اسٹیشن قائم کردیا گیا ہے۔

 وزارت توانائی کے ذیلی ادارے میپنا کے مینجنگ ڈائریکٹر عباس علی آبادی نے تہران میں قائم کیے جانے والے پہلے برقی چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس مرکز کے قیام کے بعد ایران بھی دنیا میں برقی چارجنگ اسٹیشن تیار اور نصب کرنے والے ملکوں کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔
 تہران میں قائم کیے جانے والے برقی چارجنگ اسٹیشن کے ذریعے ہر قسم کی برقی کاریں اور موٹر سائیکلیں تیزی کے ساتھ چارج کی جاسکتی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ مذکورہ برقی چارجنگ اسٹیشن مکمل طور پر ایرانی ماہرین نے عالمی معیاروں کے مطابق مقامی ٹیکنالوجی سے تیار کیا ہے۔