افغانستان کےلئے ایرانی اشیا کی برآمدات میں اضافہ
ایران سے افغانستان کے لئے رواں سال مارچ سے اگست کے دوران ایرانی اشیا اور مصنوعات کی برآمدات میں گذشتہ برس اسی مدت کے دوران انجام پانے والی برآمدات کے مقابلے میں چھیاسی فیصد اضافہ ہوا ہے
ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے ادارہ صنعت و معدن و تجارت کے ڈائریکٹرنادر میرشکارنے کہا ہے کہ ایران سے جو اشیا اور مصنوعات افغانستان برآمد کی گئی ہیں ان میں سیمنٹ ، خرما ، ٹماٹر اور سبزیجات شامل ہیں ۔ صوبہ سیستان و بلوچستان کے ادارہ صنعت و معدن وتجارت کے ڈائریکٹر نے کہا کہ افغانستان اور دیگر پڑوسی ملکوں کے لئے ایرانی اشیا اور سامان کی برآمدات میں اس غیر معمولی اضافے کی وجہ یہ ہے کہ ایران ان ملکوں تک آسانی سے رسائی حاصل کرتا ہے اور برآمداتی معاملات میں ایران نے کافی آسانیاں سہولتیں پیدا کردی ہیں جبکہ سرحدی منڈیوں میں بیوروکریسی سسٹم کا عمل دخل بھی بہت ہے جس کی وجہ سے ایرانی اشیا کی برآمدات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے ایران اور افغانستان کی نوسوکلومیٹر مشترکہ سرحدیں ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم سالانہ دوارب آٹھ سو ملین ڈالر ہے ۔