تہران میں فارمیسی اور اس سے وابستہ صنعت کی نمائش
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i355434-تہران_میں_فارمیسی_اور_اس_سے_وابستہ_صنعت_کی_نمائش
تہران میں میڈیسین اور اس سے وابستہ صنعت ایران فارما کی پانچویں بین الاقوامی نمائش کا آغاز ہوگیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۲ Asia/Tehran
  • تہران میں فارمیسی اور اس سے وابستہ صنعت کی نمائش

تہران میں میڈیسین اور اس سے وابستہ صنعت ایران فارما کی پانچویں بین الاقوامی نمائش کا آغاز ہوگیا ہے

اس بین الاقوامی نمائش میں جس کا افتتاح منگل کو ہوا ، پانچ سو ایرانی اور تیس ملکوں کی ایک سو پچاس غیر ملکی کمپنیاں شریک ہیں - تہران میں منعقد ہونے والی اس بین الاقوامی نمائش کا مقصد ایران کی دواسازی اور فارمیسی کی صنعت کی صلاحیتوں اور پوٹینشیئل کو متعارف کرانا ، فارمیسی اور دواز سازی کی  صنعت میں آنے والی تازہ ترین تبدیلیوں اور پروڈکٹ کو پیش کرنا، نئی منڈیوں کو تلاش کرنا اور تکنیک کی منتقلی کے لئے لازمی زمین ہموار کرنا ہے ۔ ایران کے وزیرصحت سعید نمکی نے اس نمائش کے افتتاح کے موقع پر امریکہ کی ایران مخالف پالیسیوں کی ناکامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران ، بیرونی ممالک کی دوا ساز کمپنیوں کے لئے ایک سنہرا موقع ہے ۔