تہران میں فارمیسی اور اس سے وابستہ صنعت کی نمائش
Sep ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۲ Asia/Tehran
تہران میں میڈیسین اور اس سے وابستہ صنعت ایران فارما کی پانچویں بین الاقوامی نمائش کا آغاز ہوگیا ہے
اس بین الاقوامی نمائش میں جس کا افتتاح منگل کو ہوا ، پانچ سو ایرانی اور تیس ملکوں کی ایک سو پچاس غیر ملکی کمپنیاں شریک ہیں - تہران میں منعقد ہونے والی اس بین الاقوامی نمائش کا مقصد ایران کی دواسازی اور فارمیسی کی صنعت کی صلاحیتوں اور پوٹینشیئل کو متعارف کرانا ، فارمیسی اور دواز سازی کی صنعت میں آنے والی تازہ ترین تبدیلیوں اور پروڈکٹ کو پیش کرنا، نئی منڈیوں کو تلاش کرنا اور تکنیک کی منتقلی کے لئے لازمی زمین ہموار کرنا ہے ۔ ایران کے وزیرصحت سعید نمکی نے اس نمائش کے افتتاح کے موقع پر امریکہ کی ایران مخالف پالیسیوں کی ناکامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران ، بیرونی ممالک کی دوا ساز کمپنیوں کے لئے ایک سنہرا موقع ہے ۔