کرمانشاہ میں شمسی توانائی کے پلانٹ کا آغاز
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i355690-کرمانشاہ_میں_شمسی_توانائی_کے_پلانٹ_کا_آغاز
ایران کے مغربی صوبے کرمانشاہ میں شمسی توانائی کے پلانٹ کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • کرمانشاہ میں شمسی توانائی کے پلانٹ کا آغاز

ایران کے مغربی صوبے کرمانشاہ میں شمسی توانائی کے پلانٹ کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے۔

صوبہ کرمانشاہ کے صنعتی اسٹیٹ کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل "بیژن کردستانی" نے اتوار کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شمسی توانائی کے پلانٹ کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس صوبے میں دس کلو واٹ شمسی توانائی پلانٹ کی تعمیر کے لئے ایک ارب ریال سرمایہ کاری کی گئی ہے۔بیژن کردستانی نے کہا کہ سولر پاور پلانٹ ہوا کی آلودگی کی روک تھام اور بجلی کی کھپت میں اضافے کو روکنے کا ایک اہم عنصر ہے۔ایران کا مغربی صوبہ کرمانشاہ عراق اور اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحد پر واقع ہے۔