ایران کے سرخس ریلوے کے ذریعے برآمدات میں نوے فیصد کا اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/echonomic_news-i355735-ایران_کے_سرخس_ریلوے_کے_ذریعے_برآمدات_میں_نوے_فیصد_کا_اضافہ
ایران کے سرحدی علاقے سرخس سے ریلوے کے ذریعے برآمدات میں نوے فیصد کا اضافہ ہوا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران کے سرخس ریلوے کے ذریعے برآمدات میں نوے فیصد کا اضافہ

ایران کے سرحدی علاقے سرخس سے ریلوے کے ذریعے برآمدات میں نوے فیصد کا اضافہ ہوا ہے

ایران کے صوبہ خراسان رضوی کے شمالی سرحدی علاقے سرخس سے ترکمنستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے لئے برآمدات میں نوے فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔یہ بات اس صوبے کے ریلوے کے سربراہ  "مصطفی نصیری" نے پیر کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مصطقی نصیری نے ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سرخس علاقے کے ریلوے  کے ذریعے وسطی ایشیائی ممالک کے لئے رواں سال کے پہلے چھ مہینے کے دوران 5.33 لاکھ ٹن مصنوعات برآمد کی گئی ہیں۔مصطفی نصیری نے کہا کہ برآمد ہونے والی مصنوعات میں سیمنٹ بھی شامل ہے جو ازبکستان، ترکمنستان اور قزقستان کے لئے برآمد کی گئی ہے۔