ہندوستان میں ایرانی مصنوعات کی مانگ
Jul ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۳:۴۸ Asia/Tehran
ہندوستان میں ایران کے سفیر نے تاکید کی ہے کہ ہندوستان میں ایرانی مصنوعات کے تقاضوں میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔
نئی دہلی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں ایران کے سفیر علی چگینی نے کہا ہے کہ ہندوستان میں ایرانی مصنوعات کی بڑھتی مانگ کے پیش نظر ایران و ہندوستان کی مشترکہ پیداوار غیر پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات کا ایک متبادل بن سکتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایران اور ہندوستان کے درمیان غیر پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات کے لئے سہولیات کی فراہمی اور مشترکہ پیداوار کی تمام اہم دستاویزات پر دستخط کی ضرورت ہے تاکہ ایرانی مصنوعات کو براہ راست ہندوستان برآمد کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ ایک ارب چالیس کروڑ کی آبادی کے ساتھ ہندوستان، دنیا کی دوسری بڑی منڈی شمار ہوتا ہے۔
ٹیگس