ویڈیو گیم کھلیں اور مقدس مقامات کا دفاع کریں!!!
https://urdu.sahartv.ir/news/entertainment-i315981-ویڈیو_گیم_کھلیں_اور_مقدس_مقامات_کا_دفاع_کریں!!!
لبنان کی مزاحتمی تحریک حزب اللہ نے دشمنوں کی سافٹ وار کا مقابلہ کرنے کے لئے دفاع مقدس کے نام سے ایک ویڈیو گیم تیار کیا ہے جس میں حزب اللہ کے جانبازوں کو لبنان و اسلامی مقدسات کی حمایت میں شام میں داعش کے خلاف جنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۳:۱۷ Asia/Tehran

لبنان کی مزاحتمی تحریک حزب اللہ نے دشمنوں کی سافٹ وار کا مقابلہ کرنے کے لئے دفاع مقدس کے نام سے ایک ویڈیو گیم تیار کیا ہے جس میں حزب اللہ کے جانبازوں کو لبنان و اسلامی مقدسات کی حمایت میں شام میں داعش کے خلاف جنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے اس ویڈیو گیم کا مقصد تکفیری دہشت گردی کے مقابلے کے ساتھ ساتھ امریکی و صیہونی منصوبے کا بھی مقابلہ کرنے کا ایک دستاویزی قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گیم، ان دہشت گردوں کے مقابلے میں جانبازی کے بھرپور اظہار کی علامت ہے  جو ان کے وطن کو جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں اور اسلامی مقدسات کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 اس گیم میں حزب اللہ، شام کے دارالحکومت دمشق میں حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر کے دفاع سے اپنے مشن کا آغاز کرتی ہے جبکہ جنگ کا سلسلہ، راس بعلبک میں لبنان و شام کی مشترکہ سرحدوں تک جاری رہتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے اپنی حقیقی جنگوں کو گیم کی شکل میں ڈھال دیا ہے۔