ایرانی صوبہ مازندران ایکو کا سیاحتی دارالحکومت
https://urdu.sahartv.ir/news/entertainment-i356087-ایرانی_صوبہ_مازندران_ایکو_کا_سیاحتی_دارالحکومت
ایران کے شمالی صوبے مازندران کو سنہ 2022ء کیلئے اقتصادی تعاون تنظیم ایکو کے رکن ممالک کے سیاحتی دارالحکومت کے طور پر مقرر کیا گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۸, ۲۰۱۹ ۰۷:۱۴ Asia/Tehran
  • ایرانی صوبہ مازندران ایکو کا سیاحتی دارالحکومت

ایران کے شمالی صوبے مازندران کو سنہ 2022ء کیلئے اقتصادی تعاون تنظیم ایکو کے رکن ممالک کے سیاحتی دارالحکومت کے طور پر مقرر کیا گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے مازندران کے  دائریکٹر مینجر برائے دستکاری اور سیاحت وثقافتی ورثہ سیف اللہ فرزانہ نےکہا ہے کہ صوبہ مازندران کو اقتصادی تعاون تنظیم ایکو کے سیاحتی دارالحکومت مقرر کرنے کی تجویز کوئی 6 مہینے قبل دی گئی تھی جس کی منظوری گزشتہ روز تاجیکستان میں ای سی او کے رکن ممالک کے وزراء کی کونسل میں دی گئی۔

انہوں نے صوبہ مازندران کو ایکو رکن ممالک کے سیاحتی دارالحکومت مقرر کرنے کو اس صوبے کی سیاحتی صنعت کے فروغ میں انتہائی اہم قراردیا۔

سیف اللہ فرزانہ نے صوبہ مازندران کی سیاحتی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  مازندران کا شمار مغربی ایشیا اور مشرق وسطی کے سب سے خوشگوار آب و ہوا والےعلاقے میں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم ایکو کے رکن ممالک کی ایک دوسرے کے ساتھ مشترکہ سرحدیں ہیں اور ساتھ ساتھ ان کے درمیان بے پناہ ثقافتی اور تہذیبی مشترکات بھی ہیں ۔