سیارہ زحل کے حوالے سے پاکستانی طالب علم کا بڑا کارنامہ
https://urdu.sahartv.ir/news/entertainment-i377874-سیارہ_زحل_کے_حوالے_سے_پاکستانی_طالب_علم_کا_بڑا_کارنامہ
پاکستان کے ایک طالب علم نے سیارہ زحل کے سب سے بڑے چاند انسلادس پر انسانی زندگی گزارنے کے ممکنہ مواقع کی تلاش کے سلسل میں ایک اینیمیشن تیار کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۹, ۲۰۲۰ ۰۳:۵۰ Asia/Tehran
  • سیارہ زحل کے حوالے سے پاکستانی طالب علم کا بڑا کارنامہ

پاکستان کے ایک طالب علم نے سیارہ زحل کے سب سے بڑے چاند انسلادس پر انسانی زندگی گزارنے کے ممکنہ مواقع کی تلاش کے سلسل میں ایک اینیمیشن تیار کیا ہے۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دار الحکومت لاہور کے فورمن کرسچین کالج کے طالب علم سید منیب علی نے یہ کارنامہ جرمنی کے ماہر فلکیات کے ساتھ مل کر انجام دیا ہے۔

سیارہ زحل ہمارے نظام شمسی کا حصہ ہے اور ہمارا نظام شمسی، چاند اور سورج جیسے سیاروں پر مشتمل ہے۔

ہمارے اسی نظام شمسی میں شامل سیارہ زحل بھی چاند اور سورج کی طرح بہت بڑا سیارہ ہیں، جہاں سائسندان انسانی زندگی گزارنے کے مواقع تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔

جس طرح چاند پر انسانی زندگی گزارنے کے مواقع تلاش کیے گئے یا وہاں زندگی کے آثار ڈھونڈے گئے، اسی طرح اب سیارہ زحل پر بھی سائسندان ایسی تحقیقات کر رہے ہیں اور وہاں پر ممکنہ زندگی کے مواقع کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

سید منیب علی نے جرمنی میں واقع 'فرائی یونیورسٹی کے مشہور پلانیٹری سائنسدان ڈاکٹر نوزر خواجہ کے ساتھ مل کر سیارہ زحل کے چاند انسلادس کے حوالے سے تھری ڈی اینیمیشن بنائی ہے۔

ماہرین زحل کے چاند انسلادس پر ایسے مواقع تلاش کرنے میں مصروف ہیں، جن سے یہ معلوم ہوسکے کہ وہاں زندگی گزاری جا سکتی ہے۔

سید منیب علی فورمن کرسچین کالج، لاہور سے طبیعات میں بیچلر کررہے ہیں۔