ایران کی خاتون کوہ پیما نے کے ٹو سر کرلی
Jul ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
ایران کی خاتون کوہ پیما افسانہ حسامی فرد نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کرلی
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی خاتون کوہ پیما افسانہ حسامی فرد نے جمعے کو پاکستان کے کے ٹو پہاڑ کی آٹھ ہزار چھے سو گیارہ میٹر اونچی چوٹی سرکرنے میں کامیابی حاصل کرلی ۔
کے ٹو کی یہ چوٹی دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی شمار ہوتی ہے۔
افسانہ حسامی فرد، کے ٹو کی چوٹی سر کرنے والی پہلی ایرانی خاتون کوہ پیما بن گئ ہیں ۔قابل ذکر ہے کہ ایران کی خاتون کوہ پیما افسانہ حسامی فرد نے ایک ماہ قبل ملک کی ایک اور خاتون کوہ پیما کے ساتھ ، ہمالیا کی ایوریسٹ چوٹی کو بھی سرکیا تھا۔
ٹیگس