خاص اور متفرق
  • صیہونی فوجی اپنے رِبّیوں پر بھی رحم نہیں کرتے!

    صیہونی فوجی اپنے رِبّیوں پر بھی رحم نہیں کرتے!

    Nov ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۰

    مقبوضہ فلسطین میں کچھ ایسے رِبی آباد ہیں جو غاصب صیہونی ٹولے کی پالیسیوں سے خوش نہیں۔ اس لئے صیہونی ٹولے کے دہشتگرد (فوجی یا پولیس اہلکار) انکو مختلف بہانوں سے تشدد کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ اس ویڈیو میں ماسک نہ پہننے پر صیہونی پولیس والوں نے ایک رِبی کی مرمت کر ڈالی۔

  • امریکہ، ایک شادی جس نے کورونا پروٹوکول کی دھجیاں اڑا دیں

    امریکہ، ایک شادی جس نے کورونا پروٹوکول کی دھجیاں اڑا دیں

    Nov ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۲

    ایسے حالات میں کہ جب امریکی ریاست نیویارک میں کورونا کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، ہاسڈک کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے سات ہزار سے زائد یہودی ماسک اور سوشل ڈسٹنسنگ جیسی کورونا سے بچاؤ کی ہدایات اور پروٹول کو نظر انداز کرتے ہوئے خفیہ طور پر شادی کی ایک تقریب میں اکٹھا ہوئے۔ نیویارک کے گورنر نے اس اجتماع پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے نیویارک کے عوام کی توہین قرار دیا۔ نیویارک امریکہ میں کورونا کے سبب ہونے والی اموات کے لحاظ سے سرفہرست ہے جہاں اب تک قریب پینتیس ہزار افراد کورونا کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔

  • دنیا 100 سیکنڈ میں

    دنیا 100 سیکنڈ میں

    Nov ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۲

    نشرہونے کی تاریخ 23/ 11/ 2020

  • امریکہ، ایک چرچ میں چاقو سے حملہ، متعدد ہلاک و زخمی

    امریکہ، ایک چرچ میں چاقو سے حملہ، متعدد ہلاک و زخمی

    Nov ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۱

    امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ہوزے کے ایک چرچ میں چاقو سے حملہ کیا گیا جس میں کم از کم دو افراد کے مارے جانے کی خبر ہے، کئی افراد زخمی بھی بتائے جاتے ہیں جن میں سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ موصولہ رپورٹس کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت نازل بنی ہوئی ہے۔ چرچ میں حملے کے وقت بے گھر افراد موجود تھے جنہیں تھنڈک سے بچاؤ کے پیش نظر رہائش دی گئی تھی۔

  • غاصب صیہونی ٹولے کا بانی، عثمانی سلطان کے سامنے رکوع کرتے ہوئے

    غاصب صیہونی ٹولے کا بانی، عثمانی سلطان کے سامنے رکوع کرتے ہوئے

    Nov ۲۳, ۲۰۲۰ ۰۶:۵۲

    ایک بہت ہی نادر و نایاب اور قدیمی ویڈیو جس میں غاصب صیہونی ٹولے کے بانی تھیوڈور ہرٹزل کو عثمانی سلطان سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تھیوڈور نے اپنے دوست فلپ نیولنسکی کی ثالثی سے سنہ ۱۹۰۱ میں سلطان عبد الحمید ثانی سے ملاقات کی۔ اس سے قبل تھیوڈور ۱۸۹۶ میں عثمانی سلطان سے ملاقات کا خواہشمند تھا مگر اسے کامیابی نہیں مل سکی تھی۔ سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی اس نایاب ویڈیو کو ’’مؤدب عیار‘‘ کا نام دیا جا سکتا ہے۔

  • یمنی سورماؤں نے ایک اور سعودی چھاؤنی کو فتح کیا

    یمنی سورماؤں نے ایک اور سعودی چھاؤنی کو فتح کیا

    Nov ۲۳, ۲۰۲۰ ۰۶:۴۴

    یمنی سورماؤں نے صوبۂ مآرب میں سعودی اتحاد کی ایک اور فوجی چھاؤنی ’ماس‘ کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ اس آپریشن میں درجنوں سعودی و اماراتی ایجنٹ ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

  • دنیا 100 سیکنڈ میں

    دنیا 100 سیکنڈ میں

    Nov ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۵

    نشرہونے کی تاریخ 22/ 11/ 2020

  • اسرائیل ڈوب گیا!

    اسرائیل ڈوب گیا!

    Nov ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۷

    حال ہی میں اسرائیل میں آئے سیلاب کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس نے ایڈوانس ٹکنالوجی کے استعمال پر مبنی اس طفل کش غاصب حکومت کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔

  • امریکا میں پھر فائرنگ+ متعدد زخمی

    امریکا میں پھر فائرنگ+ متعدد زخمی

    Nov ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۷

    امریکی ریاست وسکانسن میں ایک مال کے اندر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا جس میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔