امریکا میں پھر فائرنگ+ متعدد زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i376327-امریکا_میں_پھر_فائرنگ_متعدد_زخمی
امریکی ریاست وسکانسن میں ایک مال کے اندر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا جس میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۷ Asia/Tehran

امریکی ریاست وسکانسن میں ایک مال کے اندر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا جس میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق امریکی ریاست وسکانسن میں واقع مال میں جمعے کو ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

واقعے کے بعد حملہ آور لاپتہ ہو گیا۔ پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔ یہ واقعہ وسکانسن ریاست کے واواتوسا میں میلویکی کے پاس میٹفیئر مال میں رونما ہوا۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ جیسے ہی واقعے کی اطلاع ملی پولیس کی ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سات نوجوان جبکہ ایک کمسن لڑکا شامل ہے۔