-
ہندوستان میں عمارت گری، دس جاں بحق
Sep ۲۱, ۲۰۲۰ ۰۳:۳۷ہندوستان کے شہر ممبئی کے بھیونڈی علاقے میں ایک تین منزلہ عمارت نا معلوم وجوہات کی بنا پر زمیں بوس ہو گئی جس کے نتیجے میں کم از کم ۱۰ افراد جاں بحق ہو گئے۔ آخری اطلاعات ملنے تک قریب ۳۱ افراد کو مقامی لوگوں اور امدادی ٹیموں نے ملبے کے نیچے سے زندہ نکال لیا ہے تاہم اب بھی قریب ۲۰ سے ۲۵ افراد ملبے کے نیچے بتائے جاتے ہیں۔ امدادی آپریشن زوروں پر جاری ہے۔
-
دنیا 100 سیکنڈ میں
Sep ۲۰, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۹نشرہونے کی تاریخ 20/ 09/ 2020
-
بلاروس، حکومت مخالف سیکڑوں خاتون مظاہرین گرفتار
Sep ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۰بلاروس میں قریب دو ماہ سے وسیع پیمانے پر حکومت مخالف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ گزشتہ روز دارالحکومت منسک میں ہونے والے مظاہروں کے دوران سکیورٹی فورسز نے قریب تین سو خواتین کو گرفتار کر لیا۔ مظاہروں کا سلسلہ اُس وقت شروع ہوا جب ملک کے موجودہ صدر الیکسانڈر لوکاشنکو نے دو ماہ قبل انتخابات میں خود اپنی کامیابی کا دعوا کیا۔ اپوزیشن کا ماننا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی گئی ہے۔ لوکاشنکو ۲۰ جولائی ۱۹۹۴ یعنی گزشتہ ۲۶ برسوں سے ملک کے عہدۂ صدارت پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔ مظاہرین انکے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
-
دنیا 100 سیکنڈ میں
Sep ۱۹, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۱نشرہونے کی تاریخ 19/ 09/ 2020
-
تجارتی خبریں 19 ستمبر
Sep ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۳نشرہونے کی تاریخ 19/ 09/ 2020
-
کتے سے بچنے کے چکر میں تین بچوں کو یتیم کیا
Sep ۱۹, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۲امریکی پولیس والا تین بچوں کی ماں ایک تیس سالہ خاتون کے گھر میں پلے کتے کے شر سے پچنے کے لئے خود خاتون کی جان لے بیٹھا۔ ہوا یہ کہ جب پولیس والا اُس خاتون کے گھر میں داخل ہوا تو گھر میں پلا کتا اُس پر حملہ آور ہوا جس کے بعد اُس نے فورا کتے پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے دوران کتے کے پیچھے موجود اُس خاتون کو بھی گولیاں لگی۔ خاتون کو اسپتال میں ایڈمٹ کرایا گیا جہاں اُس کی موت ہو گئی۔ اس وقعے کے بعد پولیس والے نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
-
امریکہ، گیس پائپ لائن میں شدید دھماکہ ۔ ویڈیو
Sep ۱۸, ۲۰۲۰ ۰۵:۵۰امریکی ریاست اوکلاھما میں ایک گیس پائپ لائن پھٹ گئی جس کے سبب شدید دھماکہ ہوا اور بھیانک آگ بھڑک اٹھی جس کی لپٹیں ایک سو پچاس فیٹ اونچی بتائی جاتی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ آگ زمین کے اندر گیس پائپ لائن میں لگی ۱۲ انچی ایک وال کے پھٹنے کے سبب لگی۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کے نتیجے میں ۳۰ فٹ لبما اور ۲۰ فٹ چوڑا ایک گڑھا بن گیا۔ یہ واقعہ امریکہ میں مقامی وقت کے مطابق بدھ کی شب پیش آیا۔
-
دنیا 100 سیکنڈ میں
Sep ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۸نشرہونے کی تاریخ 17/ 09/ 2020
-
امریکی شہر نیوجرسی میں مسلحانہ حملہ+ ویڈیو
Sep ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۵امریکی شہر نیوجرسی میں مسلحانہ لوگوں نے حملہ کر دیا۔
-
امریکا کے دو شہر راکھ میں تبدیل ہوگئے+ ویڈیو
Sep ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۴:۰۳امریکی ریاست اوریگن کے دو شہر راکھ میں تبدیل ہوگئے۔