نئی دہلی کی فضا میں آلودگی، روزانہ اسّی شہریوں کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i195685-نئی_دہلی_کی_فضا_میں_آلودگی_روزانہ_اس_ی_شہریوں_کی_ہلاکت
تازہ ترین تحقیقات کے مطابق ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے نتیجے میں روز اسّی افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۷, ۲۰۱۵ ۱۳:۳۹ Asia/Tehran
  • نئی دہلی کی فضا میں آلودگی، روزانہ اسّی شہریوں کی ہلاکت

تازہ ترین تحقیقات کے مطابق ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے نتیجے میں روز اسّی افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔

ہندوستان کے وزیر ماحولیات نے ہفتے کے دن اعلان کیا کہ اگر صورت حال یونہی جاری رہی تو مرنے والوں کی شرح میں بیس سے تیس فیصد تک کا اضافہ ہو جائے گا۔ ہندوستان کے وزیر ماحولیات پرکاش جاؤڑیکر نے کہا کہ دارالحکومت نئی دہلی کی آلودگی کو کم کرنے کے لئے متعدد اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں ماحولیات کو آلودہ کرنے والی صنعتوں کو بند، گاڑیوں کی آلودگی کو کنٹرول اور پرانی گاڑیوں پر پابندی عائد کئے جانے کی طرف اشارہ کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان اقدامات کے نتیجے میں آئندہ سردیوں کے موسم میں ہوا میں پائی جانے والی آلودگی، کم ہو جائے گی۔ رپورٹوں کے مطابق ہر سال دنیا بھر میں بتّیس لاکھ افراد ماحولیات کی آلودگی کے سبب موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس تعداد میں سے دو تہائی افراد کا تعلق ہندوستان اور چین سے ہے۔