شمالی ہندوستان میں پولیس چوکی پر حملے میں دو افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i195691-شمالی_ہندوستان_میں_پولیس_چوکی_پر_حملے_میں_دو_افراد_ہلاک
شمالی ہندوستان میں ایک پولیس چوکی پر مسلح افراد کے حملے میں ایک افسر سمیت دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے-
(last modified 2026-07-06T05:57:43+00:00 )
Jul ۲۷, ۲۰۱۵ ۱۵:۵۸ Asia/Tehran
  • شمالی ہندوستان میں پولیس چوکی پر حملے میں دو افراد ہلاک

شمالی ہندوستان میں ایک پولیس چوکی پر مسلح افراد کے حملے میں ایک افسر سمیت دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے-

ہندوستان کی پولیس نے پیر کے روز اعلان کیا کہ ریاست پنجاب میں ایک پولیس چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک افسر سمیت دو پولیس اہلکار ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہو گئے- ہندوستانی پولیس نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ حملہ، پاکستانی سرحد کے قریب ہوا، کہا کہ مسلح افراد کے ہاتھوں کئی افراد کو یرغمال بنائے جانے کا بھی امکان پایا جاتا ہے کیونکہ حملہ آور پولیس چوکی میں داخل ہو گئے ہیں- اس رپورٹ کے مطابق مسلح افراد، ریاست پنجاب میں پولیس چوکی کا محاصرہ کرنے کے بعد اس میں داخل ہو گئے جس کے بعد پولیس کے ساتھ ان کی شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں- اس چوکی میں موجود پولیس اہلکاروں کی مدد کے لئے سیکورٹی اہلکاروں کو روانہ کر دیا گیا ہے- اطلاعات کے مطابق جھڑپوں کا سلسلہ اب سے تھوڑی دیر پہلے تک جاری تھا-