ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد کا آغاز
Jul ۳۱, ۲۰۱۵ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
ہندوستان اور بنگلادیش نے سرحدی علاقوں میں رہنے والوں کو شہریت دینے کا سلسلہ شروع کر دیا۔
ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان یہ عمل ان دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق انجام دیا جا رہا ہے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں کے پچاس ہزار سے زیادہ باشندوں کو ہندوستان یا بنگلہ دیش کی شہریت حاصل کرنے کا حق دیا جا رہا ہے۔ ہندوستان میں بنگالی آبادی کے علاقوں اور بنگلہ دیش میں ہندوستانیوں کی آبادی والے علاقوں کے باشندے دونوں ممالک کی شہریت کے علاوہ ہر قسم کے تعلیمی، سماجی اور صحت سے متعلق سہولیات سے بھی محروم رہے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت کہ جس پر ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد نے دستخط کئے ہیں، چار ہزار کلو میٹر طویل سرحدیں معین کر دی گئی ہیں تاکہ سن انیس سو اکہتر سے جاری سرحدی اختلافات کا خاتمہ کیا جا سکے۔