لیبیا، شہر سرت میں چار ہندوستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i195812-لیبیا_شہر_سرت_میں_چار_ہندوستانیوں_کو_گرفتار_کر_لیا_گیا
لیبیا کے ساحلی شہر سرت میں چار ہندوستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۳۱, ۲۰۱۵ ۱۳:۱۹ Asia/Tehran
  • لیبیا، شہر سرت میں چار ہندوستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا

لیبیا کے ساحلی شہر سرت میں چار ہندوستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا-

پریس ذرائع کے مطابق لیبیا کے ساحلی شہر سرت میں چار ہندوستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا- رپورٹ کے مطابق یہ افراد ایک سال سے زیادہ عرصے سے شہر سرت کی یونیورسٹی میں کام کر رہے تھے- ان ہندوستانی شہریوں کو بدھ کے روز اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ اپنے وطن واپس جانے کے لئے ایرپورٹ جا رہے تھے- ان افراد کو شہر سرت سے پچاس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ایک چیک پوسٹ پر گرفتار کیا گیا- رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس چیک پوسٹ پر اس وقت دہشت گرد گروہ داعش کا قبضہ ہے- دریں اثنا ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان " وکاس سوروپ " نے ایک بیان میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ان افراد کی گرفتاری اور ان کے زندہ ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے تاہم ابھی یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ انھیں کس گروہ یا افراد نے گرفتار کیا ہے- ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ان چاروں ہندوستانی شہریوں کو جلد سے جلد رہا کرانے کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی-