ہندوستان نے فرانس سے رافائل جنگی طیارے خریدنے کی درخواست واپس لے لی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i195834-ہندوستان_نے_فرانس_سے_رافائل_جنگی_طیارے_خریدنے_کی_درخواست_واپس_لے_لی
ہندوستان نے فرانس سے ایک سو چھبیس رافائل جنگی طیارے خریدنے کی درخواست واپس لے لی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۱:۵۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے فرانس سے رافائل جنگی طیارے خریدنے کی درخواست واپس لے لی

ہندوستان نے فرانس سے ایک سو چھبیس رافائل جنگی طیارے خریدنے کی درخواست واپس لے لی ہے-

اطلاعات کے مطابق ہندوستان کے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے جمعے کے روز پارلیمنٹ میں فرانس سے ایک سو چھبیس رافائل جنگی طیارے خریدنے کی درخواست کی منسوخی کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان فرانس سے صرف چھتیس رافائل طیارے خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے- ایک ماہ پہلے بھی ہندوستان اور فرانس کے حکام نے اعلان کیا تھا کہ دو ہزار بارہ میں فرانس سے ایک سو چھبیس رافائل جنگی طیارے خریدنے کا ایک معاہدہ ہوا تھا لیکن اب فرانس سے خریدے جانے والے رافائل طیاروں کی تعداد کو کم کر دیا گیا ہے- اطلاعات کے مطابق طیاروں کا بہت زیادہ مہنگا ہونا ایک سو چھبیس رافائل جنگی طیارے خریدنے کی درخواست واپس لینے کی ایک بڑی وجہ ہے- فرانسیسی کمپنی کی طرف سے ہندوستان کو یہ طیارہ بنانے کی ٹیکنالوجی منتقل کئے جانے میں عدم دلچسپی بھی رافائل طیارے خریدنے کی درخواست واپس لینے کی ایک وجہ بتائی جا رہی ہے-