ہندوستان: داعش کے خطرات کے پیش نظر، سیکورٹی نشست
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i195856-ہندوستان_داعش_کے_خطرات_کے_پیش_نظر_سیکورٹی_نشست
ہندوستان کی وزارت داخلہ نے داعش دہشت گرد گروہ کی جانب سے لاحق خطرات کے پیش نظر ایک نشست منعقد کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۳:۴۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان: داعش کے خطرات کے پیش نظر، سیکورٹی نشست

ہندوستان کی وزارت داخلہ نے داعش دہشت گرد گروہ کی جانب سے لاحق خطرات کے پیش نظر ایک نشست منعقد کی ہے۔

ہندوستان کی وزارت داخلہ نے سنیچر کے دن اعلان کیا ہے کہ اس نشست میں سیکورٹی اور پولیس حکام نے شرکت کی اور داعش دہشت گرد گروہ کی جانب سے ہندوستان اور اس ملک کے شہریوں کو لاحق خطرات اور ان کے مقابلے کے لئے عمل میں لائے جانے والے ضروری اقدامات پر غور کیا گیا۔ واضح رہے کہ لیبیا میں سرگرم عمل داعش دہشت گرد گروہ نے چند روز قبل چار ہندوستانی شہریوں کو اغوا کر لیا تھا۔ داعش نے دو افراد کو رہا کردیا ہے تاہم دو دیگر ہندوستانی شہری اب بھی لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔