ہندوستان کے خارجہ سیکریٹری کا دورہ مالدیپ
Aug ۰۳, ۲۰۱۵ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
ہندوستان کے خارجہ سیکریٹری، مالدیپ کا دورہ کر رہے ہیں-
رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے خارجہ سیکریٹری ایس جے شنکر، ایک سرکاری دورے پر مالدیپ پہنچے ہیں- اس سے قبل ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ملک کی وزارت خارجہ کے حکام سے کہا تھا کہ وہ نئی پالیسیوں کے تحت سارک کے رکن ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی غرض سے ان ممالک کا دورہ کریں- ہندوستان کے خارجہ سیکریٹری ایس جے شنکر، اپنے دورہ مالدیپ میں اس ملک کے نائب صدر احمد ادیب اور وزیر خارجہ دنیا مامون سمیت مختلف حکام اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے- مالدیپ کے صدر عبد اللہ یمین نے ابھی حال ہی میں غیر ملکیوں کے لئے حق ملکیت کے لئے آئین میں ترمیم کی منظوری دی ہے- مالدیپ ہندوستان کے جنوب مغرب میں واقع ایک چھوٹا سا ملک ہے جس کی آبادی تین لاکھ اٹھائیس ہزار افراد پر مشتمل ہے-