لائن آف کنٹرول پر جھڑپیں، ہندوستان کا دعوی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i195953-لائن_آف_کنٹرول_پر_جھڑپیں_ہندوستان_کا_دعوی_
کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان ایک بار پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۳, ۲۰۱۵ ۱۶:۰۸ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول پر جھڑپیں، ہندوستان کا دعوی

کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان ایک بار پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے-

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ہندوستان کے فوجیوں کے درمیان راجوری اور پونچ کے علاقوں میں ایک بار پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ ہندوستان کی وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر تعینات پاکستان کے فوجیوں نے کئی بار ہندوستان کی جانب اندھا دھند فائرنگ کی جس کے بعد ہندوستانی فوجیوں نے بھی جواب میں فائرنگ کی۔ البتہ فائرنگ کے اس تبادلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک فائرنگ کی شروعات کا الزام دوسرے پر عائد کرتے ہیں۔